طائف: جنرل کورٹ نئی عمارت میں منتقل
طائف.... طائف جنرل کورٹ کی نئی عمارت کا اتوار کو افتتاح ہوگیا۔یہ عمارت کنگ فیصل میڈیکل کمپلیکس اور بینک العربی کے قریب شہار روڈ پر قائم ہے۔ جنرل کورٹ کے ایک عہدیدار خالد لسفیانی نے مقامی شہریوں او رمقیم غیر ملکیوں سے کہا ہے کہ وہ پرانے دفتر کے بجائے نئے دفتر سے رجوع کریں۔ نیا دفتر ہر لحاظ سے تیار کرلیا گیا ہے۔