Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لبنان فروش کا نام طشت ازبام کرینگے، السبھان

ریاض . ......سعودی وزیر مملکت برائے امور خلیج ثامر السبھان نے واضح کیا ہے کہ لبنانیوں کو بیچنے والی شخصیت کا نام طشت ازبام کیا جائیگا۔ انہوں نے کہاکہ لبنان کے مستعفی وزیراعظم سعد الحریری کے حوالے سے فضول باتیں انتہائی مضحکہ خیز ہیں ۔جو لوگ سعد الحریری کے حوالے سے بلند بانگ دعوے کررہے ہیں وہ جانتے ہیں کہ انہوں نے ہی سعد الحریری کے والد رفیق الحریری کو قتل کیا۔ یہی لوگ ہیں جنہوں نے پرامن اور اعتدال پسند زندگی کی بابت اہل لبنان کی آرزوﺅں کو زندہ درگور کیا۔ یہی ہیں جو سعد الحریری کو سیاسی اور جسمانی اعتبار سے قتل کرنے کے درپے ہیں۔

شیئر: