Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رجنی کانت سیاست کے میدان میں

بالی وڈ فلموں کے مایہ ناز اداکار رجنی کانت نے سیاست کے میدان میں قدم رکھنے کا عندیہ دے دیاہے۔ وہ جلد ہی اپنی نئی سیاسی جماعت کا اعلان کرنے جارہے ہیں۔ ہندوستانی خبروں کے مطابق رجنی کانت نے باقاعدہ طور پرسیاست داں بننے کا فیصلہ کرتے ہوئے اگلے ماہ اپنی سالگرہ کےموقع پر 12 دسمبر کو اپنی سیاسی جماعت کے نام کا اعلان کریں گے۔
اس سے قبل خبریں گردش کررہی تھیں کہ اداکار کسی سیاسی جماعت کا حصہ بنیں گے تاہم رجنی کانت نے ان خبروں کو افواہ قراردےکر اپنی الگ پارٹی بنانے کا اعلان کردیاہے۔رجنی کانت ان دنوں اپنی میگا بجٹ سائنس فکشن بالی وڈ فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ یہ فلم اگلے برس پیش کی جائےگی۔
 

شیئر: