ہما قریشی' رجنی کانت' کی ہیروئن
حال ہی میں بالی وڈ فلم' پارٹیشن' میں اداکاری کرنےوالی ہما قریشی اب اگلی فلم میں مشہور اداکار رجنی کانت کی ہیروئن بنیں گی۔ ہندوستانی ذرائع کے مطابق ہما قریشی تامل زبان میں بننے والی فلم ' کالا' میں رجنی کانت کےساتھ اداکاری کریںگی ۔ فلم کی ہدایات اداکار و پروڈیوسر دھنوش دے رہے ہیں۔ہما قریشی نے رجنی کانت کےساتھ فلم کرنے کو اپنے لئے خوش نصیبی قراردیاہے۔ہما اور رجنی کانت کی یہ فلم اگلے برس سینما اسکرین کی زینت بنے گی۔