عراقی زلزلے سے 100افراد ہلاک و زخمی
بغداد....عراقی ذرائع نے بتایا ہے کہ یہاں آنے والے زلزلے سے 100افراد ہلاک اور زخمی ہوئے۔ خدشات یہ ہیں کہ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگا۔ زلزلے کے مابعد جھٹکے ہلاکتوں کا باعث بنیں گے۔ عراقی وزیر آبی وسائل حسن الجنابی نے بتایا کہ السلیمانیہ کے قریب دربند خان ڈیم زلزلے سے متاثر ہوا اور آس پاس کے کئی مکانات منہدم ہوگئے البتہ بغداد کے شمال مشرق میں واقع حمرین ڈیم پر کوئی اثر نہیں پڑا ،وہ اچھی حالت میں ہے۔