Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کامیابی کیلئے نڈرہونا ضروری ہے،ودیا بالن

نامور بالی وڈ اداکارہ ودیا بالن نے اداکاروں کی کامیابی کا راز بتاتے ہوئے کہا ہے کہ کامیابی حاصل کرنے کے لئے ’نڈر‘ہونا بہت ضروری ہے۔بالی وڈ کے تینوں خانز،شاہ رخ، سلمان اور عامرخان کو شوبز انڈسٹری میں کامیابی کی ضمانت سمجھاجاتا ہے۔ان کے بارے میں یہاں تک کہاجاتا ہے کہ بالی ووڈ میں اگر کامیابی چاہئے توتینوں خانز کے ساتھ فلم میںکام کرنا بہت ضروری ہے جس کی مثال دیپیکا پڈوکون، انوشکا شرما اور کترینہ کیف وغیرہ ہیں جنہوں نے اپنی پہلی فلم شاہ رخ خان اور سلمان خان کے ساتھ کی اور آج بالی وڈ پر راج کررہی ہیں لہٰذا ہرنئی آنے والی اداکارہ کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ کرئیر کی شروعات میں کسی ایک خان کے ساتھ اداکاری ضرور کرے لیکن ودیا بالن وہ اداکارہ ہیں جنہوں نے آج تک کسی خان کے ساتھ کام نہیں کیااورپھربھی ان کا شماربالی وڈ کی باصلاحیت اداکاراؤں میں ہوتاہے۔پہلی ہی فلم’پرینیتا‘کے ذریعے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ ودیا بالن نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران کہاکہ کامیابی کے لئے انسان کا نڈرہونا بہت ضروری ہے۔ کسی سے بھی خوفزدہ ہونے کی کوئی ضرورت نہیں اورآپ جو بات کہنا چاہتے ہیں، فوراً کہہ دیں۔اپنی بات کہتے ہوئے ہـچکـچانے کی ضرورت نہیں۔یوںآپ کامیاب نہیں ہوسکتے۔ کامیابی کا کوئی ایک راستہ نہیں ہوتا، آپ کو اپناراستہ خود بنانا پڑتا ہے جب کہ خود اعتمادی کامیابی کے لئے بہت ضروری ہے۔
 

شیئر: