نٹ کھٹ بھالو پیڈنگٹن کی نئی جھلکیاں جاری
شہرہ آفاق کتاب کی کہانی پر مشتمل بھالو کے افسانوی کردار پر مبنی ہالی وڈ فلم پیڈنگٹن کی نئی جھلکیاں جاری کردی گئی ہیں۔پال کنگ کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم 2014میں ریلیز ہونے والی فلم پیڈنگٹن کا سیکوئل ہے جس کی کہانی ایک نٹ کھٹ بھالو کے گرد گھومتی ہے جو اپنی اوٹ پٹانگ حرکتوں سے سب کی ناک میں دم کرتا نظر آئے گا۔فلم میں بھالو کی آواز اداکار بین وہیسا نے ریکارڈ کروائی ہے۔ یہ فلم اگلے برس 12جنوری کو امریکی سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔