Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستانی تن سازنوید بٹ کا نیچرل مسٹراولمپیا میں سلور میڈل

لاس ویگاس: امریکہ میں جاری نیچرل مسٹر اولمپیا مقابلوں میں لاہور سے تعلق رکھنے والی پاکستانی تن ساز نوید بٹ نے سلور میڈل حاصل کر لیا۔ انہوں نے لاس ویگاس میں فزیکلی چیلنجڈ کلاس میں سلور میڈل جیتا ہے۔ نوید بٹ نے اس سے قبل 3مرتبہ اسی ایونٹ میں گولڈ میڈل جیتا تھا لیکن اس بار سلور میڈل حاصل کرنے میں کامیاب ہو سکے۔ نوید بٹ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے لئے میڈل جیتنے پر بہت خوش ہوں مگرچوتھا گولڈ میڈل جیتنے کی خواہش پوری نہ ہو سکی، انہوں نے کہا کہ اپنا یہ میڈل پاکستان کی بہادر فوج کے نام کرتا ہوں۔ واضح رہے کہ نوید بٹ ادھار رقم لیکر امریکہ گئے تھے اور روانگی سے قبل دبے لفظوں میں حکومتی عدم توجہی کا شکوہ کرتے نظر آئے تھے۔

شیئر: