زیر حراست شہزادوں کیساتھ قانونی کارروائی ہوگی، المعلمی
نیویارک .... اقوام متحدہ میں متعین سعودی سفیر عبداللہ المعلمی نے واضح کیا ہے کہ سعودی عرب کے متعلقہ حکام انسداد بدعنوانی مہم کے تحت حراست میں لئے جانے والے شہزادوں ، اعلیٰ عہدیداروں اور سرمایہ کاروں کے ساتھ قانون کے مطابق ہی کارروائی کرینگے۔ انہوں نے اقوام متحدہ میں موجود صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ میں آپ کو پوری طرح سے اطمینان دلاسکتا ہوں کہ تمام زیر حراست افراد کے ساتھ معاملہ قانون کے عین مطابق ہوگا۔ زیر حراست افراد کی تعداد بتانا میرے لئے ممکن نہیں ۔ سیکیورٹی اہلکار ہی اسکا مناسب وقت پر اعلان کرینگے۔