اگر آپ بڑھتے پیٹ کی وجہ سے پریشان ہیں اور آپ کا وزن عمر اور قد کے تناسب سے زیادہ ہو گیا ہے تو فوری طور پر ڈاکٹر سے معائنہ کروائیں ۔ زیادہ سے زیادہ چہل قد می کریں اور جنک فوڈز اور تلی ہوئی اشیاسے پرہیز کریں۔ اس کے علاوہ درج ذیل نسخہ بڑھتے پیٹ کو کنٹرول کرنے میں آپ کی مدد کرے گا ۔
آدھا کپ گرم پانی میں ایک چمچ اسبغول کی بھوسی اور ایک چمچ زیتون کا تیل شامل کر کے اچھی طرح مکس کر لیں اور دن میں کسی بھی وقت پی لیں ۔ باقاعدگی سے اس نسخے پر عمل کرنے سے بڑھتا پیٹ اور بڑھتا وزن دونوں کنٹرول ہو جائیں گے ۔