Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نکلی ہوئی توند سے چھٹکارا پانا چاہتے ہیں ؟

 نکلی ہوئی توند بھلا کس کو اچھی لگتی ہے ؟ خواتین اور مرد دونوں اپنی پھیلتی کمر اور نکلتے پیٹ سے پریشان ہوتے ہیں اور اس سے نجات پانا بہت مشکل لگتا ہے تاہم تھوڑی سی محنت جسم کی اضافی چربی کو پگھلا کر چند ہفتوں یا مہینوں میں اسے ایک بار پھر متناسب بنا سکتی ہے۔
متعدل مقدار میں نمک کا استعمال صحت کے لیے اچھا ہے کیونکہ یہ صحت مند دل اور دماغ کے لیے ضروری ہے مگر بہت زیادہ نمک جسم میں پانی کی کمی کا سبب بنتا ہے جسکا نتیجہ پیٹ پھولنے اور وزن میں اضافے کی صورت میں نمودار ہوتا ہے۔
بیشتر افراد کسی لت سے بچنے یا بے مقصد کھانے سے بچنے کے لیے چیونگم کا استعمال کرتے ہیں مگر اس کا ایک غیر متوقع مضر اثر ہوتا ہے اور وہ ہے پیٹ کا پھولنا۔ جو بھی چیونگم چباتا ہے وہ کچھ مقدار میں ہوا بھی ہضم کرلیتا ہے جس سے پیٹ پھولنے اور گیس کی شکایت پیدا ہوتی ہے، جبکہ چیونگم میں موجود مصنوعی مٹھاس جنک فوڈ کی اشتہا بھی بڑھا سکتی ہے۔
غذا کو ٹھیک سے نہ چبانا ور تیزی سے نگل لینا پیٹ کے پھولنے کا باعث بنتا ہے۔ کھانے کے صحیح آداب کا خیال رکھنا  پیٹ کو صحیح شکل میں برقرار رکھنے اور اضافی وزن سے محفوظ رہنے کے لیے ضروری ہے۔
میٹھی اشیاء کا بہت زیادہ استعمال وزن میں اضافے کی اہم وجہ بن سکتا ہے۔ میٹھی اشیاء نہ صرف بہت زیادہ کیلوریز سے بھرپور ہوتی ہیں بلکہ کمر کے پھیلنے کا سبب بھی بنتی ہیں ۔اس کے نتیجے میں انسولین کی حساسیت کا سامنا بھی ہوسکتا ہے جس کے نتیجے میں اضافی چربی پیٹ کے گرد جمع ہونے لگتی ہے۔ توند سے نجات چاہتے ہیں تو چینی سے دوری اختیار کرلینا بہترین حکمت عملی ہوتی ہے۔
شدید قبض بہت عام مرض ہے اور یہ پورے جسم پر اثرات مرتب کرتا ہے خاص طور پر پیٹ میں سوجن اور اس کا تکلیف دہ انداز سے پھولنا، توند کو باہر نکالتا ہے، قبض سے بچنے کے لیے گھریلو ٹوٹکے استعمال میں بہت آسان اور موثر ثابت ہوتے ہیں۔
نیند کا پورا نہ ہونا بھی توند نکلنے کی وجہ بن سکتا ہے۔ موجودہ دو میں مصروف طرز زندگی کے باعث نیند کا دورانیہ مستقل کم ہوتا جا رہا ہے  جس کی قیمت مختلف بیماریوں کی شکل میں چکانا پڑتی ہے، جس میں سب سے نمایاں پیٹ کا نکلنا ہے، ایک رات صرف 30منٹ کی کم نیند بھی وزن میں اضافے کا باعث بن سکتی ہے اور یہ وزن توند کی شکل میں سامنے آسکتا ہے۔
جنک یا پراسیس فوڈ  نہ صرف غیر متوازن اور غیر صحت بخش غذائیں ہیں بلکہ وزن بڑھانے میں بھی اہن کردار ادا کرتی ہیں۔ان کی جگہ تازہ پھل ، سبزیاں یا گوشت وغیرہ کو ترجیح دینے پر پیٹ آپ کا شکر گزار ہوگا اور جسمانی وزن میں بھی کمی آئے گی۔
توند سے پاک جسم چاہتے ہیں تو اپنے گلاس کو بھی دیکھیں کولڈ ڈرنکس پیٹ پھولنے کا باعث بن سکتے ہیں جس کی وجہ انسانوں میں لیکٹوز کو ہضم کرنے کی صلاحیت میں کمی آنا ہے ۔ عموماً میٹھے مشروبات توند نکلنے کا باعث بنتے ہیں۔
اگر کچھ مشروبات کمر کو پھیلاتے ہیں تو ایک توند کو شرطیہ کم کرتا ہے اور وہ ہے پانی، یہ جسم کو ڈی ہائیڈریشن سے بچاتا ہے جس سے پیٹ نہیں پھولتاجبکہ پانی کا زیادہ استعمال غذا کی اشتہا کو بھی کم کرتا ہے اور پیٹ بھی جلد بھر جاتا ہے۔
پھل جیسے بیریز، چیری، سیب اور مالٹے وغیرہ ایک قدرتی جز کیورسیٹن سے بھرپور ہوتے ہیں جو معدے کی سوجن کم کرتے ہیںتو اگر آپ ان پھلوں کو اپنے گھر میں نمایاں جگہ پر رکھیں تو بے وقت بھوک پر آپ انہیں کھانے کو ترجیح دیں گے۔
اگر آپ سپاٹ پیٹ چاہتے ہیں تو سیدھے کھڑے ہوں اور سیدھے چلیں۔جھک کر چلنے سے پیٹ باہر کی جانب نکلتا ہے جبکہ ریڑھ کی ہڈی کو سیدھا رکھنے سے آپ لمبے اور دبلے نظر آتے ہیں، یقینا یہ ایک عارضی حل ہے مگر کھڑے ہونے کا صحیح انداز پرکشش شخصیت سے ہٹ کر بھی متعدد طبی فوائد کا حامل ہوتا ہے۔
 
 

شیئر: