Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شمالی کوریائی فوجی بھاگ کر جنوبی کوریا پہنچ گیا

    سیئول۔۔۔ جنوبی کوریا کی فوج کا کہنا ہے کہ ایک شمالی کوریائی فوجی دونوں ممالک کے درمیان  ڈی ملٹرائزڈ زون سے بھاگ کر جنوبی کوریا پہنچ گیا  تاہم سرحد عبور کرتے ہوئے اسے گولی مار کر زخمی کر دیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق بھاگنے والے فوجی کو شمالی کوریائی فوج نے ہی گولی ماری تاہم گولی کندھے پر لگنے سے بچ نکالا اور اسے جنوبی کوریا میں علاج فراہم کیا جا رہا ہے۔ شمالی کوریا سے تقریباً ہر سال ایک ہزار افراد بھاگ کر جنوبی کوریا جاتے ہیں۔

 

شیئر: