Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سب جلد بازیاں نواز شریف کیلئے ہیں،مریم

اسلام آباد...سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نوازنے عدلیہ سے سوال کیا کہ کوئی اشتہاری سے یہ بھی نہیں پوچھتا کہ آخر2 سال تک کہاں تھے ۔ عمران خان کی انسداد دہشت گردی عدالت میں چاروں مقدمات میں ضمانت منظور ہونے کے بعد ٹوئٹر پر رد عمل میں مریم نواز نے کہا کہ جناب والا کوئی جلدی نہیں کیونکہ سب جلدبازیاں صرف نواز شریف کے لئے تھیں ۔ نواز شریف کے خلاف فیصلہ کرانے کے لئے عدل کے نئے پیمانے بنائے گے ۔ عدل کے سارے سانچے نواز شریف اور اس کے خاندان کے لئے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ دوسروں سے نہ تو سوال اور نہ ہی جواب ہورہے ہیں یہاں تک کے کوئی اشتہاری سے یہ بھی نہیں پوچھتا کہ آخر تم 2 سال تک کہاں تھے ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کا کیس قانونی اعتبار سے ہمارے اقامہ کے لطیفے سے زیادہ سنگین ہے ۔ اب قوم اس کیس کے فیصلے کا بھی انتظار کررہی ہے ۔

شیئر: