شائستہ جلیل۔کراچی
لالی وڈ کی نئی فلم ' ورنہ آئندہ جمعہ کو نمائش کیلئے پیش کی جانی تھی تاہم اب یہ ریلیز مشکل میں پڑگئی ہے ۔ خبروں کے مطابق پاکستان کے معروف فلمساز شعیب منصور کی ہدایتکاری میں بننےوالی فلم ' ورنہ کی کہانی اور کرداروں کو متنازعہ قراردیاجارہاہے۔ذرائع کے مطابق سندھ بورڈ آف فلم سنسر'''ایس بی ایف سی'' کی جانب سے ورنہ فلم کی کہانی کو ایک انتہائی بےباک موضوع قرار دیتے ہوئے اسے ریلیز کی اجازت دینے پر تنازعہ کھڑا کردیاہے۔اطلاعات کے مطابق فلم میں خاتون کے ساتھ زیادتی کے ملزم کو ایک حکومتی عہدیدار کا بیٹا بناکر پیش کیاگیاہے جسمیں سیاسی عنصر او ر عہدے کی طاقت دکھائی گئی ہےجو فلم کی کہانی کو ایک متنازعہ صورت میںپیش کررہی ہے۔ذرائع کے مطابق اس فلم کو سینسر بورڈ کے عہدیداروں کو دکھانےکےبعد ہی سرٹیفکیٹ اورفلم کی ریلیز کا فیصلہ سامنے آئےگا۔ دوسری جانب فلم کی ریلیز مشکل میں پڑجانے سے پنجاب کے شہر لاہور میں فلم 'ورنہ کا پریمیئر شو بھی کینسل کیا جاچکاہے ۔ اب تک فلم کو ریلیز کی اجازت نہ ملنے پر فلمساز شعیب منصور نےسینسر بورڈ سے فلم کی ریلیز کیلئےاپیل کی ہے۔فلم ورنہ میں ماہرہ خان ایک ایسی خاتون کا کردار ادا کررہی ہیں جو اپنےساتھ ہونےوالے ظلم کے خلاف آواز اٹھاتی ہے اور عدالت سے انصاف مانگتی ہے۔اس دوران اسے کئی مسائل کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔ملزم کو اہم حکومتی سرپرستی حاصل ہونے کےسبب خاتون کو انصاف نہیں ملتا چنانچہ وہ خود بدلہ اور انتقام لیتی ہے۔ورنہ فلم کی کہانی پاکستان میں خواتین سے متعلق ایک انتہائی حساس موضوع پر مبنی ہے۔فلم میں ماہرہ خان کےساتھ ہارون شاہد، زرار خان>، رشید ناز اہم کردار ادا کررہے ہیں۔فلم کی کئی جھلکیاں اور گیت پیش کئےجاچکے ہیں جن میں ماہرہ خان ایک منفرد مرکزی کردار ادا کرتی دکھائی دے رہی ہیں ۔فلم کی موسیقی زیب بنگش اور ہارون شاہد نے ترتیب دی ہے۔ماہرہ خان فلم کی تشہیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہیں۔ نہصرف پاکستان بلکہ بیرون ممالک بھی فلم کی تشہیر کی گئی ہے۔ معروف پاکستانی فلمساز شعیب منصور کی فلم ' ورنہ17 نومبر کو پاکستان سمیت مختلف ممالک کے سینما گھروں میں پیش کی جانی ہے۔