قطر سے ہمیں نکالو، افریقی کارکن
قاہرہ....فرانس کی مشہور ویب سائٹ” قطر انو“ نے رپورٹ دی ہے کہ قطر میں کام کرنے والے گنی کے مزدور المناک حالات سے دوچار ہیں۔ انہوں نے عالمی ادارہ محنت سے اپیل کی ہے کہ ہمیں قطر کے دلدل سے نکالا جائے۔ اہل قطر غیر ملکی کارکنان کے ساتھ غیر انسانی سلوک کررہے ہیں۔عالمی ادارہ محنت نے قطر میں قانون محنت کی حمایت کی تھی جس کے بموجب گنی کے مزدوروں کو بچانے کی ذمہ داری عالمی ادارے کی ہے۔