دبئی: خلاف ورزی پر پیشہ ور ڈرائیور کا لائسنس منسوخ ہوسکتا ہے
دبئی: معذوراور خصوصی افراد سے نیا ڈرائیونگ لائسنس جاری کرنے یا تجدید کرنے پر آدھی فیس لی جائے گی۔ ولی عہد دبئی شیخ حمدان بن محمد بن راشد آل مکتوم نے ڈرائیونگ لائسنس کے حوالے سے نئے قوانین کی منظوری دیدی ہے۔ نئے قوانین کے مطابق پیشہ ور ڈرائیوروں کی سنگین ٹریفک خلاف ورزی پر لائسنس منسوخ یا وقتی طور پر معطل کیا جاسکتا ہے۔گاڑیوں کے فحص کے لئے بھی نئے ضوابط مقرر کئے گئے ہیں جن میں سرفہرست سلامتی کی ضمانت ہے۔