مملکت کیلئے جرمن اسلحہ کی سپلائی میں اضافہ
ریاض...جرمن وزارت اقتصاد نے انکشاف کیاہے کہ جرمن حکومت نے سال رواں کی تیسری سہ ماہی کے دوران سعودی عرب کو 148ملین یورو مالیت کے ہتھیار فراہم کرنے کے اجازت نامے جاری کردیئے۔ گزشتہ برس کی تیسری سہ ماہی کے دوران جرمنی نے مملکت کو صرف 41ملین یورو کے ہتھیار دیئے تھے۔ سعودی عرب کیلئے جرمن اسلحہ کی برآمدات 2015ءاور 2017ءکے درمیان 270ملین یورو سے بڑھ کر 530ملین یورو تک پہنچ گئیں۔