ماہر طبیب شہید حکیم محمد سعید اپنی آنکھوں کو قوی رکھنے کے لیے روزانہ تازہ گاجروں کے رس کا ایک گلاس استعمال کر تے تھے۔وہ اپنے مریضوں کو بھی موسم پر تازہ گاجروں کے استعمال کا مشورہ دیتے تھے۔
آنکھوں کی توانائی کے لیے گاجر کے رس میں تین مرتبہ بھگو کر خشک کی ہوئی صاف سونف (چار حصے) ، دو حصے عمدہ میٹھے بادام اور ایک حصہ مصری ملا کر ان کا سفوف احتیاط سے رکھ لیں ۔ روزانہ صبح اور سوتے وقت اس کے دو دو چمچے دودھ یا پانی کے ساتھ کھانے سےآنکھیں روشن اور دماغ تر و تازہ ہو جاتا ہے ۔اس میں مصری کی مقدار کی ایک چوتھائی دکنی مرچ شامل کر لینے سے اس کی افادیت اور بڑھ جاتی ہے ۔