لندن - - - - - قدرت نے بلیوں کی آنکھوں میں ایک خاص کشش رکھی ہے اور اگر بلی مجموعی طور پر خوبصورت او ر اچھی نسل سے ہو تو اسکی آنکھیں مزید دیدہ زیب اور پرکشش ہوجاتی ہیں۔ ایسا ہی کچھ یہاں پام، پام نامی بلی کے ساتھ دیکھنے میں آیا۔ جو سفید فام ہے اور جس کی آنکھیں نیلی اور گہری ہری نظرآتی ہیں۔ جسکی وجہ سے اسکے حسن کو چار چاند لگ جاتے ہیں اوراسکی آنکھوں میں جھانکنے والا مسحور ہوکر رہ جاتا ہے۔ اسکی خوبصورت اور حیرت انگیز آنکھوں کی وجہ سے انسٹا گرام پر اسکی تصویر آندھی اور طوفان کی طرح چھا گئی ہے۔ تصویروں کے اجراء کے چند گھنٹے کے اندر74ہزار سے زیادہ افراد اسے دیکھ چکے تھے اور سب کا یہی کہنا ہے کہ اسکی آنکھیں اپنی مثال آپ ہیں۔ آنکھوں کی کشش اور خوبصورتی کیساتھ اس کا چھوٹاہونا بھی اسکی خوبصورتی میں اضافہ کرتا ہے جبکہ اسکے بال حد سے زیادہ نرم اور باریک ہونے کے ساتھ بے داغ سفید رنگت رکھتے ہی جو ایک منفرد چیز ہے۔