Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رافیل نڈال زخمی، سال کے آخری ٹورنامنٹ میں شکست

لندن:ٹینس کے عالمی نمبر ون اور ہسپانوی کھلاڑی رافیل نڈال گھٹنے کی انجری کا شکار ہونے کی وجہ سے سال کے سب سے اہم اور آخری ٹورنامنٹ اے ٹی پی فائنلز سے باہر ہوگئے ۔ رافیل نڈال نے سیزن کا آخری میچ جیتنے کی بھرپور کوشش کی مگر کامیاب نہ ہوسکے۔ انہیں اے ٹی پی فائنلز کے پہلے راونڈ میںبیلجیئم کے ڈیوڈ گوفن کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ہسپانوی سپر اسٹار نے پہلا سیٹ جیت لیا تھا تاہم آخری 2سیٹس میں انہیں انجری کے باعث ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔نڈال دوہفتے قبل پیرس ماسٹرزٹورنامنٹ سے بھی دستبردار ہوگئے تھے۔ انہوں نے شکست کے بعد کہا کہ سیزن کا آخری میچ جیتنے کی بھرپور کوشش کی لیکن انجری مسائل رکاوٹ بن گئے۔رافیل نڈال نے 13 مرتبہ اے ٹی پی فائنلزکے لئے کوالیفائی اور 5 مرتبہ ٹورنامنٹ کے آغاز سے پہلے دستبردار ہوچکے ہیں۔

شیئر: