Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’’پدماوتی‘‘کیـخلاف مظاہرے،سلمان اورجیکولین کا رد عمل

بالی وڈ کی آنے والی تاریخی فلم ’پدماوتی‘ کے خلاف جہاں ہندوستان کے مختلف شہروں میں مظاہرے ہو رہے ہیں، وہیں ہندوستانی عدالتوں نے فلم کی حمایت میں فیصلے دئیے ہیں،پھر بھی انتہاپسند ہندوؤں کے مظاہرے اور احتجاج جاری ہیں اور ان میں شدت آگئی ہے۔’’پدماوتی‘‘ کے خلاف انتہا پسند تنظیموں راجپوت کرنی سینا اور جے راجپوتانہ سنگھ کے احتجاجی مظاہرے تو فلم کی شوٹنگ کے دن سے ہی جاری تھے تاہم خواتین کی انتہاپسند تنظیم ’انٹرنیشنل کشتریہ ویرننگانہ مہاسبھا‘ نے بھی فلم کی نمائش کے خلاف بنارس میں مظاہرہ کیا اور دھمکی دی کہ اگر ’پدماوتی‘ کو ریلیز کیا گیا تو سینما گھروں کو آگ لگادی جائے گی۔اس دوران بالی وڈ کے سلطان سلمان خان اور ان کی ساتھی اداکارہ جیکولین فرنانڈس نے ’پدماوتی‘ کے حق میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’فلم کو دیکھنے سے قبل اس کے خلاف مظاہرے کرنا بالکل غلط ہے۔ایک چینل کے مطابق سلمان خان نے کہا کہ ’سنجے لیلیٰ بھنسالی بہت ہی اچھی فلمیں بناتے ہیں، پدماوتی کو دیکھنے سے قبل اس کے حوالے سے فیصلہ کرنا غلط ہے۔سلمان خان نے واضح کیا کہ فلم کی ریلیز سے متعلق سینٹرل بورڈ آف سرٹیفکیشن کو فیصلے کرنے کا اختیار ہے۔ اداکارہ جیکولین فرنانڈس نے بھی ’پدماوتی‘ کے خلاف مظاہروں کو بلاجواز قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’فلم ایک آرٹ کا نمونہ ہوتی ہے، اور ہر کسی کو اظہار رائے کی آزادی حاصل ہے۔جیکولین فرنانڈس نے واضح کیا کہ اگر کسی کو ’پدماوتی‘ سے کوئی مسئلہ ہے تو وہ فلم  نہ دیکھے، مگر کسی بھی صورت میں اسے مظاہرے کا حق نہیں۔انہوں نے کہاکہ تشدد کسی مسئلے کا حل نہیں، ایسے معاملات کو حل کرنے کے لئے اور اچھے راستے ہیں۔اداکارہ نے فلم کے خلاف مظاہرے کرنے والی ہندو انتہاپسند تنظیموں کے احتجاج اور تشدد کو غیر قانونی قرار دیا۔خیال رہے کہ’ ’پدماوتی‘‘ کو یکم دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنایا جائے گا۔
 
 

شیئر: