Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اکشے نے بیٹی کو سائیکل کی سیر کرائی

بالی وڈ ایکشن ہیرو اکشے کمار نے اپنی بیٹی کوسائیکل کی سیر کروائی جسکی ایک تصویر منظرعام پر آئی ہے جس میں اکشے کمار اپنی چھ سالہ بیٹی  نتارا کےساتھ سائیکل پر بیٹھے ہیں۔ یہ تصویر اکشے کی فلم  ' پیڈمین کےسیٹ پر لی گئی ہے۔سماجی رابطے کی سائٹ پر اکشے نے اس تصویر کو شیئر کرکے لکھا ہے کہ  بیٹی کو سائیکل کی سواری پسند ہے۔ وہ خود بھی سائیکل چلانا سیکھ رہی ہے۔ اکشے کمار اور ٹوئنکل کھنہ کے دو بچے 15سالہ آراو اور چھ سالہ نتاراہیں۔اکشے کمار ان دنوں   سماجی مسئلے پر مبنی فلم پیڈمین  کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جو اگلے برس 26 جنوری کو ریلیز کی جائےگی۔
 

شیئر: