اسلام آباد... برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے کہا ہے کہ برطانیہ پاکستان کی علاقائی خود مختاری اور حاکمیت کا احترام کرتا ہے بلوچستان پاکستان کا حصہ ہے اور رہے گا ۔ انہوں نے یہ بیان ان رپورٹس کے بعد دیا جس میں کہاگیا کہ لندن میں پھر پاکستان کے خلاف مہم شروع کی گئی ہے ۔ بدھ کو جاری بیان کے مطابق ہائی کمشنر نے کہا کہ لندن میں مخالف اشتہاری مہم پر پاکستان میں جذبات سے آگاہ ہیں ۔انہوںنے کہا کہ برطانوی حکومت برطانیہ میں اشتہارات کو روک سکتی ہے اور نہ روکتی ہے لیکن ہماری پوزیشن واضح ہے کہ برطانیہ پاکستان کی علاقائی خود مختاری اور حاکمیت کا احترام کرتا ہے۔ہمارا موقف ہے کہ بلوچستان پاکستان کا حصہ ہے اور رہے گا۔