Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تمام وزراءعوام سے رابطہ کریں، شاہ سلمان

ریاض .... خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے وزراءکو ہدایت دی ہے کہ وہ تمام صوبوں، کمشنریوں اور تحصیلوں کے دورے کرکے عوام سے ملیں ۔ ان سے انکی ضروریات اور مسائل دریافت کرکے مطلع کریں۔ اس امر کی پابندی نہیں کی گئی ہے آئندہ اسکا لحاظ کریں۔ تفصیلات کے مطابق شاہ سلمان نے مختلف وزارتوں اور سرکاری اداروں کے نام اپنے پیغام میں ہر وزیر اور ہر خود مختار ادارے کے سربراہ سے کہا ہے کہ وہ مملکت کے تمام علاقوں کے دورے کریں ہر علاقے میں اپنے ادارے سے تعلق رکھنے والے امور کا معائنہ کریں۔ شہریوں کو سنیں اور اپنے دورے سے متعلق مفصل رپورٹیں ایوان شاہی کو پیش کریں۔ شاہ سلمان نے توجہ دلائی کہ یکم رمضان 1416ھ کو وزراءاور اعلیٰ عہدیدارو ںکو مملکت بھر کے دورے، منصوبوں کے افتتاح، معائنہ جات تقریبات میں شرکت اور ذرائع ابلاغ میں اسکی تشہیر کا حکم دیا گیا تھا۔ بعض عہدیداروں نے اسکی پابندی نہیں کی۔ وزراءاور اعلیٰ سرکاری عہدیداروں کا عوام سے ملنا، ان سے انکے مسائل دریافت کرنا انتہائی ضروری اور اہم ہیں۔ یہ وزراءاور اعلی عہدیداروں کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ آئندہ اس حوالے سے تمام وزراءاور اعلیٰ عہدیدار شاہی فرمان کی پابندی کریں۔ ہر وزیر اور ہر خودمختار ادارے کا سربراہ مقررہ نظام الاوقات کے مطابق مملکت کے تمام علاقوں کے دورے کرے۔ اپنے ادارے سے متعلقہ امور کا معائنہ کرے۔ عوام کو سنے اور ہر دورے کی بابت ہمیں تفصیلی رپورٹ پیش کرے۔ اسی کے ساتھ اپنا نکتہ نظر بھی بیان کرے۔ اس کی احسن طریقے سے پابندی ضروری ہوگی۔
 

شیئر: