Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مذہبی جماعتوں کو دھرنا ختم کرنے کا حکم

اسلام آباد ... اسلام آباد ہائی کورٹ نے مذہبی جماعتوں کو اسلام آباد میں دھرنا ختم کرنے کا حکم دے دیا۔ جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے ریمارکس دیئے ہیں کہ پٹیشن دھرنا ختم کرنے سے مشروط ہوگی۔ نیکی کا کام غلط طریقے سے کیا جائے تو وہ غلط ہوتا ہے۔ جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے درخواست گزار کے وکیل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ قانون کی پابندی کریں۔ دھرنے سے بچے، بوڑھے، ملازمین اور طالب علم متاثر ہو رہے ہیں۔ دھرنا ختم کریں تاکہ عوام کی مشکلات ختم ہوں۔ معاملہ جب عدالت میں آگیا تو خدا کا خوف کریں۔ واضح رہے کہ تحریک لبیک یا رسول اللہ نے اسلام آباد کے فیض آباد انٹرچینج پر 10 روز سے دھرنا دے رکھا ہے۔ دھرنے کے شرکا ختم نبوت سے متعلق آئینی شقوں میں ردو بدل کرنے والوں کے خلاف کارروائی اور وزیر قانون کے استعفیٰ کا مطالبہ کررہے ہیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائردرخواست میں راجہ ظفر الحق کمیٹی کی رپورٹ عام کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

شیئر: