Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

افغانستان میں پوست کی کاشت میں 87 فیصد اضافہ ہوا

نیویارک۔۔۔ اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ افغانستان میں رواں سال افیون کی کاشت میں 2016ء کی نسبت 87 فیصد اضافہ ہوا ہے۔  افغانستان میں اب اْن علاقوں میں بھی پوست کاشت کی جا رہی ہے جہاں پہلے اس کی کاشت نہ ہونے کے برابر تھی۔ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے جرائم و منشیات (یو این او ڈی سی) کے مطابق 2016ء میں پوست کی کاشت والے صوبوں کی تعداد 21 سے بڑھ کر 24 ہو گئی ہے۔ جن صوبوں میں پوست کی کاشت میں اضافہ ہوا ہے اُن میں غزنی، سمنگان اور صوبہ نورستان شامل ہیں۔ اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق صوبہ غزنی پچھلے2 عشروں سے جبکہ نورستان پچھلے ایک عشرے سے پوست کی کاشت سے پاک تھے۔

شیئر: