Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زمین کے حجم کا سیارہ دریافت کرلیا

لندن ۔۔۔ماہرینِ فلکیات نے زمین کے حجم کا ایک سیارہ دریافت کرلیا۔نئے سیارے کا نام’’ راس 128 بی‘‘ رکھا گیا ہے۔ سائنس دانوں کے مطابق یہ کائنات میں زمین کے علاوہ زندگی کی تلاش کا عمدہ ہدف ثابت ہو سکتا ہے۔ یہ سیارہ زمین سے صرف 11 نوری سال کی دوری پر واقع ہے اور اس اعتبار سے اب تک نظامِ شمسی سے باہر دریافت ہونے والا دوسرا قریب ترین سیارہ ہے۔ سب سے قریبی سیارہ پروکسیما بی ہے، تاہم وہ زندگی کیلئے ناموزوں ہے، کیونکہ اس کا مدار اپنے ستارے سے خاصا قریب ہے اور اس پر خطرناک تابکاری کی بارش ہوتی رہتی ہے۔ اس کے مقابلے پر’’ راس 128 بی‘‘ کا ستارہ (راس 128) زیادہ فعال نہیں ۔ سوئٹزرلینڈ کی جنیوا لیباریٹری میں یہ سیارہ دریافت کرنے والی ٹیم کے رکن نکولا آستودیلو دیفرو نے بتایا کہ راس 128 بی زندگی کی نشو و نما کیلئے زیادہ مناسب ہے۔

شیئر: