کاتالونیا :2پاکستانی بھی انتخابات میں حصہ لیں گے
جمعرات 16 نومبر 2017 3:00
اسپین۔۔۔۔کاتالونیا کے 21 دسمبر کو ہونیوالے صوبائی الیکشن میں 2 پاکستانی بھی حصہ لیں گے، دونوں پاکستانیوں نے کاغذات نامزدگی اپنی اپنی پارٹیوں کو جمع کرا دئیے ہیں اور انکی پارٹیوں نے لسٹ میں ان کے ناموں بھی تصدیق کر دی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کاتالونیا کی صوبائی اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد وفاقی حکومت نے 21 دسمبر کو نئے الیکشن کا اعلان کیا تھا جس میں ملک کی تمام پارٹیاں? زوروشور سے حصہ لے رہی ہیں جن میں 2 بڑی پارٹیوں سوشلسٹ پارٹی نے حافظ عبدالرزاق صادق اور سیوتادان نے طاہر رفیع کو پارٹی ٹکٹ جاری کیا ہے۔ پاکستانی کمیونٹی نے 2 پاکستانیوں کو ٹکٹ جاری ہونے پر خوشی کا اظہار کیا ہے اور دونوں امیدواروں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔