Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نواز شریف کوسزا ہوئی تو دو تہائی اکثریت ملے گی،ثناءاللہ

 لاہور... صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ اگر پانامہ کے پورے ڈرامے میں سا بق وزیر اعظم نواز شریف گرفتار ہوئے یا انہیں سزا ہوئی تو آئندہ انتخابات میں ن لیگ کو دو تہائی اکثریت ملے گی۔ نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے ارکان کو نامعلوم نمبروں سے ٹیلی فون آرہے ہیں۔ارکان اسمبلی کو دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ ان سے کہا جا رہا ہے کہ اسمبلی اجلاس میں شرکت نہ کرو۔ ایک تاثر یہ ہے کہ جنوبی پنجاب کے اراکان ناراض ہیں۔ اس لئے انہیں ٹارگٹ کیا جا رہا ہے۔ 6 سے 7ارکان نے مجھے سے بھی شکایت کی ہے۔ انہوںنے الزام لگایا کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اسٹبلشمنٹ کے مہرے ہیں۔فاروق ستار اور مصطفی کمال نے بھی اسٹبلشمنٹ کے دباو کی کچھ حقیقت بیان کی ہے۔

شیئر: