Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت :موبائل کے استعمال پر گاڑی ضبط نہ کی جائے، وزارت داخلہ

کویت: ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون کا استعمال اور سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر گاڑی ضبط کرنے کا فیصلہ واپس لیا گیا۔ وزارت داخلہ کے سیکریٹری جنرل محمود الدوسری نے ہدایت جاری کردی ہے۔ اعلامیہ کے مطابق وزارت داخلہ نے محکمہ ٹریفک کو ہدایت جاری کی ہے کہ ڈرائیونگ کے دوران موبائل استعمال کرنے اور سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر گاڑی ضبط کرنے کا فیصلہ معطل کردیا گیا ہے۔ اس کی جگہ خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کیا جائے گا۔مقامی اخبار الانبائ کے مطابق وزارت داخلہ نے ہدایت میں کہا کہ ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون کے استعمال اور سیٹ بیلٹ نہ باندھنے کوسنگین خلاف ورزی شمار نہیں کیا جائے گا۔مذکورہ خلاف ورزیوں پر جتنی بھی گاڑیاں ضبط کی گئیں ہیں انہیں بحال کیا جائے۔ واضح رہے کہ کویت میں ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون کے استعمال اور سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر صرف24گھنٹوں کے دوران ایک ہزار سے زیادہ گاڑیاں ضبط کی گئیں۔
 

شیئر: