Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فلیٹ فِیٹ کے لیے ورزشیں

فلیٹ پاؤں کا ہونے کا مطلب یہ ہے کہ کھڑے ہونے پر آپ کے پاؤں کی نارمل آرچ شیپ نہ بنے . فلیٹ پاؤں زیادہ دیر کھڑا رہنے اور زیادہ کام کرنے کی صورت میں تکلیف کا باعث بنتے ہیں . نوزائیدہ بچوں میں یہ عام سی بات ہے جودوسے تین سال کی عمرتک نارمل ہوجاتاہے۔
فلیٹ فِیٹ کوپیس پلانیس اور فالین آرچیز بھی کہاجاتاہے۔ فلیٹ فیٹ کاتعلق پاؤں کے نچلے حصے کی ہڈیوں اورٹشوز سے ہوتاہے۔ پاؤں میں جلد دردہونا،تلووں کی سوجن اوردرد،کھڑے ہونے کے بعد پیروں کوحرکت دینے میں مشکلات،کمر اورپیر کادرد اس کی عام علامات ہیں۔
فلیت فِیٹ  کا علاج ورزش ، ادویات یا پھر سرجری کے ذریعے کیا جاتا ہے . ورزش کے ذریعے  پاؤں کی لچک اور طاقت میں اضافہ ہوتا ہے اور اس کے ذریعے پیروں کی آرچ شیپ حاصل کی جا سکتی ہے.
شارٹ فوٹ  پیروں کومضبوط بنانے کے لئے بہترین  ورزش ہے۔یہ ورزش ان چھوٹے پٹھوں کااحاطہ کرتی ہے جوپاؤں کے نیچے آرچ شیپ کی طرف ہوتے ہیں۔یہ ورزش کرنے کے لئے ضروری ہے کہ آپ اپنی ایڑی اورپاؤں کی انگلیوں کوزمین سے اٹھنے نہ دیں . پیر کوزمین پرسیدھا رکھیں اورپیرکی آرچ شیپ بنانے کی کوشش کریں یہ پوزیشن پانچ سے دس سیکنڈ تک رکھیں۔
ٹخنے کی لچک پاؤں کوکنٹرول کرنے کے لئے ضروری ہے۔پنڈلی ان پٹھوں کاگروپ ہے جوایڑھی اورپاؤں کے نچلے حصے سے منسلک ہوتاہے۔کسی دیوار کے سامنے کھڑے ہوکردونوں ہاتھ اس پررکھیں اوربائیں پاؤں کوپیچھے کی طرف اسٹریچ کریں اورتیس سے ساٹھ سیکنڈ تک ہولڈ کریں پھریہی عمل دوسرے پاؤں پربھی دہرائیں۔ یہ ورزش کالف اسٹریچ کہلاتی ہے . 
ایڑھی کی مدد سے پیروں کے پٹھوں کومضبوط بنانے میں بہت مدد ملتی ہے جوآرچ شیپ کوسپورٹ کرتے ہیں۔دیوار کے سامنے کھڑے ہوکردونوں ہاتھ دیوار پررکھیں تاکہ توازن برقرار رہے۔اورپنجوں کے بل کھڑے ہوجائیں۔جتناآپ اپنی ایڑی کواوپراٹھاسکتے ہیں اٹھائیں اس سے آپ کے پیروں کاکافی سپورٹ ملے گی۔
 
 

شیئر: