Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسلمان اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھامے رہیں،بشارت صدیقی

    جدہ( امین انصاری ) دکن سے آئے ہوئے3  ثناء خوان رسول صلی اللہ علیہ وسلم ،سید عمران مصطفی قادری ، محمد شکیل خان مصطفی قادری اور محمد اربازہارسانی کے اعزاز میں ڈاکٹر محمد وحید الدین کے گھر پر محفل نعت کا انعقاد عمل میں آیا ہے ۔ تینوں نعت خوانوں نے ہدیہ نعت پیش کرکے داد حاصل کی ۔  ڈاکٹر وحید الدین اور مولانا نوید افروز نے ان مہمانوں کی گلپوشی اور شال پوشی کی ۔ بشارت صدیقی نے کہا کہ جو شخص اللہ اور اس کے رسول  کے احکامات سے  دور ہوجاتا ہے اسکی دنیا  و آخرت دونوں برباد ہوجاتی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم اللہ کی رسی کومضبوطی سے تھامے رکھیں تاکہ اس کی خوشنودی ہمیں میسر ہوسکے ۔۔ڈاکٹر محمد وحید الدین نے شرکاء محفل اور مہمانوں کا استقبال کرتے ہوئے کہا کہ حرمین شریفین کی زیارت اور اسکے دیدار کا خواب ہر مومن  کا مقصد حیات ہوتا ہے  ۔اللہ نے  جنہیں حرمین میں آنے کا موقع عنایت کیا وہ یہاں پہنچ کر  اللہ کے فضل کو تلاش کریں اور اسکی  برکتوں اور رحمتوں کو سمیٹیں ۔ حرمین کے تقدس کا احترام کریں ، فضول گفتگواور بازاروں میں زیادہ گھومنے پھرنے سے گریز کریں ،زیادہ سے زیادہ وقت حرم مکی میں گزاریں ۔اسی طرح مسجد نبوی  جائیں توآداب کا پورا لحاظ کریں ، اونچی آواز میں گفتگو  نہ کریں کہیں اعمال  ضائع  نہ ہو جائیں ۔انہوں نے کہا کہ حضرت حسانؓ ، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی موجودگی میں نعتیہ کلام پیش کرتیتھے ۔قابل مبارکباد ہیں وہ لوگ جونعت رسول سے اپنی زبانیں معطر رکھتے ہیں ۔ تقریب میں راقم الحروف ، عبداللہ وحید الدین ، مولانا  خلیل اللہ بشیر  ، محمد یونس الماس ، سید صادق ، سید احمد رضا ، احمد علی اظہر ، سید ابوبکر، محمد اعجاز الدین ، شبیر محمد خان ، محمد لیاقت علی خان ، محمد یوسف ، محمد فیاض اللہ حسین صدیقی اور دیگر شرکاء موجود تھے ۔عبداللہ وحید الدین کے شکریہ پر محفل کا اختتام عمل میں آیا ۔
 

شیئر: