لاہور.... سعودی سفیر نواف سعید المالکی نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب برادر ممالک ہیں۔ دونوں ممالک کے مابین تجارت مزید بڑھانے کی ضرورت ہے۔پاکستان اور سعودی عرب ٹیم کی صورت میں کام کرنے پر یقین رکھتے ہیں اورہم کاروباری افراد کو 3 سال کا ملٹی پل ویز ا دینے پر غور کر رہے ہیں۔عمرہ زائرین کی بائیومیٹرک کے عمل میں بہتری لائی جائے گی اور 4 دسمبر سے22 بائیومیٹرک سہولیات سنٹر فعال ہو جائیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ سعودی سفیر نے کہاکہ پاکستانی سرمایہ کاروں کو ہرممکن سہولیات دینے کے لئے تیار ہیں،سعودی عرب ہر مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے اور اکٹھے ترقی کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی چاول دنیا کا بہترین چاول ہے۔ دونوں ممالک کے مابین تجارت مزید بڑھانے کی ضرورت ہے۔ عمرہ زائرین کی بائیومیٹرک کے عمل میں بہتری لائی جائے گی اور 4 دسمبر سے22 بائیومیٹرک سہولیات سنٹر فعال ہو جائیں گے۔دوبارہ عمرہ کرنے والے زائرین کی فیس میں کمی کی کوشش کروں گا۔اعتماد سنٹر سے 45سے زائد عمر کے عمرہ زائرین کو فنگر پرنٹس سے مستثنیٰ کرنے کی بھی کوشش کر رہے ہیں۔ سعودی ویژن 2030اور سی پیک کے تناظر میں پیدا ہونے والے مواقعوں پر بھی روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں بڑی تعداد میں پاکستانی مقیم ہیں جو سعودی عرب کی ترقی و خوشحالی میںا پنا کردار ادا کررہے ہیں۔