سائرہ وسیم کو دوسری فلم پر بھی 'نیشنل ایوارڈ
بالی وڈ کی ابھرتی ہوئی اداکارہ زائرہ وسیم نے اپنی دوسری فلم پر بھی ہندوستان کا نیشنل ایوارڈ حاصل کرلیاہے۔ خبروں کے مطابق فلم ' سیکرٹ سپراسٹار میں مرکزی کردار نبھانے پر زائرہ کو ان کی اداکاری پر کافی پذیرائی حاصل ہورہی ہے ۔ہندوستان کے صدر شری رام ناتھ نے زائرہ وسیم کو ان کی اس فلم پر 'بہترین چائلڈ اسٹار کا ایوارڈ پیش کیا۔17 سالہ بالی وڈ اداکارہ زائرہ وسیم نے گزشتہ برس عامر خان کی فلم 'دنگل سے اپنے بالی وڈ کرئیر کا آغاز کیاتھا۔ زائرہ نے اس فلم میں عامر خان کی سب سے چھوٹی بیٹی کا کردار ادا کیاتھا جس پر انہیں گزشتہ برس بھی 'بہترین چائلڈ اسٹار نیشنل ایوارڈ مل چکاہے۔