اداکار فواد کا نیا فوٹو شوٹ
پاکستان سمیت ہندوستان میں یکساں مقبول معروف اداکار فواد خان کا نیا فوٹوشوٹ سامنے آیاہے۔ کئی عالمی شہرت یافتہ اداروں کی ' پرکشش افراد کی فہرست میں شامل فواد خان نے پاکستان کے ایک مقامی ڈریس برانڈ کیلئے مردانہ کپڑوں کیلئے فیشن فوٹوشوٹ کروایاہے۔ مختلف اسٹائل کی شیروانیوں اور کرتے پاجامے میں ماڈلنگ کرتے فواد خان انتہائی پرکشش دکھائی دے رہے ہیں۔اداکار فواد کی نئی تصاویر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر بے انتہا مقبول ہورہی ہیں۔فواد خان گزشتہ برس بالی وڈ فلم کپور اینڈ سنز میں سینما پر آئےتھے۔