Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایشز سیریز :آسٹریلوی اسکواڈ کا اعلان، وکٹ کیپر ٹم پین کی7سال بعد واپسی

 
برزبن:آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے انگلینڈ کے خلاف ایشز سیریز کے ابتدائی 2ٹیسٹ میچوں کےلئے اسکواڈ کا اعلان کرتے ہوئے حیرت انگیز طور پر وکٹ کیپر بیٹسمین ٹم پین کو7 سال بعد ٹیسٹ ٹیم میں نمائندگی دینے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ کیمرون بینکروفٹ اور شان مارش کو بھی طلب کر لیا گیا ہے۔ یہ تینوں با لترتیب میتھیو ویڈ، میٹ رینشا اور گلین میکسویل کی جگہ لیں گے۔ ٹم پین نے آخری مرتبہ 2010ءکی سیریز میں ہند کے خلاف قومی ٹیم کی نمائندگی کی تھی۔سلیکٹرز نے انہیں میتھیو ویڈ، فیورٹ قرار دیئے جارہے پیٹر نیول اور ابھرتے وکٹ کیپر ایلکس کیری پر ترجیح دی ہے ۔طویل عرصے تک ٹیم سے باہر رہنے پر ٹم پین نے گزشتہ سال ریٹائر منٹ کا فیصلہ بھی کر لیا تھا تاہم اب وہ یہ فیصلہ نہ کرنے پر خوش ہیں اور اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھانے کےلئے پر عزم نظر آتے ہیں۔چیف سلیکٹر ٹریور ہانز نے کہا ہے کہ حالیہ ڈومیسٹک مقابلوں میں ان کی اچھی کارکردگی اسکواڈ میں شمولیت کا سبب بنی۔ میتھیو ویڈ کی ناقص فارم کے باعث انہیں موقع نہیں دیا جارہا جبکہ کیمرون بینکروفت نے حالیہ ہفتوں کے دوران اپنی کاکردگی سے سلیکٹرز کی توجہ حاصل کی۔سلیکشن پینل نے ساوتھ آسٹریلیا کے فاسٹ بولر چیڈ سیئرز کو بھی موقع دینے کا فیصلہ کیا ہے جو بولنگ لائن کی تقویت کا سبب بنیں گے ۔13رکنی اسکواڈ کی قیادت اسٹیون اسمتھ کریں گے جبکہ بقیہ کھلاڑیوں میں ان کے نائب ڈیوڈ وارنر، کیمرون بینکروفٹ، عثمان خواجہ، پیٹر ہینڈز کومب، شان مارش، ٹم پین (وکٹ کیپر)مچل اسٹارک، پیٹ کمنز ، ناتھن لیون، جوش ہیزلوڈ،جیکسن برڈ اور چیڈ سیئرزشامل ہیں۔

شیئر: