Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایشز سیریز صرف کھیل ہے کو ئی جنگ نہیں ، اسٹورٹ براڈ

 
لندن: انگلش کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر اسٹورٹ براڈ نے کہا ہے کہ آسٹریلین اوپنر ڈیوڈ وارنر کی جانب سے ایشز سیریز کو جنگ قرار دینا درست نہیں کیونکہ یہ کرکٹ کا کھیل ہے۔اسٹورٹ براڈ نے کہا ہے کہ میں ڈیوڈ وارنر کے بیان سے ناراض نہیں لیکن یہ بہرحال کھیل کے جذبے سے متصادم ضرور ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم روایتی سیریز کھیلنے آسٹریلیا جارہے ہیں، جس کے لئے ہمیں ایک ٹیم کے طور پر یہ یقین پختہ کرنا ہوگا کہ ہم جیت سکتے ہیں اور میرا ٹیم کی فتح پر پورا یقین ہے ۔انگلش ٹیم میں معین علی اور جونی بیئراسٹو جیسے کھلاڑی موجود ہیں جو کسی بھی وقت کھیل کا پانسہ پلٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ یاد رہے کہ ڈیوڈ وارنر نے کہا تھا کہ سیریز کے لئے میدان میں آنے سے قبل نفرت کو بڑھاوا دینا چاہیے کیونکہ یہ ایک جنگ ہے۔“ انہوں نے انگلش لیجنڈ کرکٹر ڈیوڈ لائیڈ کی جانب سے آسٹریلیا کو بورنگ کہنے پر کہا تھا کہ ہم میدان میں بورنگ نہیں ہوں گے اور جوش و جذبے سے بھرپور ہوکر کھیلتے ہوئے ایشز سیریز لے اڑیں گے۔ انگلش ٹیم گزشتہ سال ہوم گراونڈ پر ایشز میں کامیاب رہی تھی اور اب وہ جوئے روٹ کی قیادت میں ٹرافی کا دفاع کرنے کے لئے آسٹریلیا جا رہی ہے۔

شیئر: