Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شمالی کوریا سے بھاگنے والے فوجی کے پیٹ میں کیڑ وں کا انکشاف

سیئول ۔۔۔شمالی کوریا سے فرار ہونے والے فوجی کے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اس فوجی کی آنتوں میں انتہائی زیادہ تعداد میں پیراسائٹس (یعنی کیڑے) موجود ہیں۔ شمالی کوریائی فوجی دونوں ممالک کے درمیان ڈی میلیلاٹرائزڈ زون سے بھاگ کر جنوبی کوریا پہنچ گیا تھا تاہم سرحد عبور کرتے ہوئے اسے گولی مار کر زخمی کر دیا گیا تھا۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اس فوجی کی حالت مستحکم ہے مگر اس کے جسم میں بہت زیادہ کیڑے ہیں جس وجہ سے ان کی حالت زیادہ بری ہو رہی ہے۔ جنوبی کوریائی ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ میں نے گذشتہ 20 سال میں ایسی صورتحال نہیں دیکھی۔ انھوں نے بتایا کہ فوجی کے پیٹ سے نکلنے والا سب سے بڑا کیڑا 27 سینٹی میٹر کا تھا۔
 

شیئر: