Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سنگاپور نے شمالی کوریا کے ساتھ تجارتی سرگرمیاں معطل کرد یں

سنگا پور۔۔۔سنگاپور نے شمالی کوریا کے ساتھ تمام تجارتی سرگرمیاں معطل کرد یں۔ سنگاپور نے یہ اقدام شمالی کوریا کیخلاف چھٹے ایٹمی تجربے پر اقوام متحدہ اور امریکہ کی جانب سے سخت پابندیوں کے باعث کیا ہے۔ سنگاپور کے حکام نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے ساتھ تمام اشیا ء کی تجارت 8نومبر سے معطل ہے اورخلاف ورزی کرنے والے کوجرمانہ اور 2سال تک کی سزا ہوسکتی ہے۔
 

شیئر: