Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کپل شرما کی مزاحیہ وڈیو ٹویٹر پر شیئر

بالی وڈ کامیڈی اداکار کپل شرما نے ٹیلنٹ ہنٹ ٹی وی شو ’سپر ڈانسر‘ میں انگریزی بولتے ہوئے مزاحیہ وڈیو ٹویٹر پر شیئر کر دی۔ میڈیا کے مطابق اداکار کپل شرما ان دنوں فلم کی تشہیر میں مصروف ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں فلم کی تشہیر کیلئے ٹیلنٹ ہنٹ ٹی وی شو ’سپر ڈانسر‘ میں شرکت کی۔شو کے دوران انہوں نے انگریزی بولتے ہوئے اپنی وڈیو ٹویٹر پر شیئر کی جس میںججز شلپا شیٹی، انوراگ باسو، گیتا کپور اور میزبان رتوک دھنجانی اور پریتوش ترپاٹھی ہنستے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں ۔وڈیو میں دکھا گیا کہ کوئی بھی یہ نہیں سمجھ پا رہا کہ کپل کیا کہنا چاہ رہے ہیں۔یہ فلم 24 نومبر کو ریلیز کی جائے گی۔
 

شیئر: