Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ :غرناطہ انٹرنیشنل اسکول کی طالبہ حمنہ بقائی کےلئے فیڈرل بورڈ کا اعزاز

 انٹر میڈیٹ کے امتحان میں بورڈ میں پہلی جبکہ پاکستان کی سطح پر ساتویں پوزیشن 
جدہ ( ارسلان ہاشمی) غرناطہ انٹرنیشنل اسکول کی ہونہار طالبہ حمنہ بقائی نے فیڈرل بورڈ کے تحت انٹرمیڈیٹ ( سائنس گروپ ) میں پہلی جبکہ پاکستان کی سطح پر ساتویں پوزیشن حاصل کی ۔ اسکول کے بورڈ آف ڈائریکٹر ز میاں منشاء ، چوہدری محمد اعظم اور وائس پرنسپل سعدیہ نوشین نے شاندار کامیابی پر حمنہ بقائی کو مبارک باددیتے ہوئے کہا کہ کامیابی کے اس سفر کو جاری رکھیں ۔ اسکول انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حمنہ بقائی کی شاندار کامیابی نے اسکول اور اساتذہ کا سر فخر سے بلند کیا ہے ۔ حمنہ بقائی کو فیڈرل بورڈ کی جانب سے وظیفہ دینے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔ چوہدری اعظم نے اردو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسکول کے بانی مسعود جاوید نے جب غرناطہ انٹرنیشنل اسکول کی بنیاد ڈالی تھی تو انکے پیش نظر کمیونٹی کی فلاح و بہبود تھی جس کے تحت انہوں نے ہونہار طلباءکے لئے وظیفہ کا خصوصی اعلان کیا تھا ۔ مسعود جاوید تو دنیا میں نہیں رہے لیکن انکا لگایا ہو ا پودا آج تناور درخت بن چکا ہے اور ہم انکے مشن پر بخیر وخوبی گامزن ہیں ۔ فیڈرل بورڈ کے امتحانات میں غرناطہ انٹرنیشنل اسکول کے نتائج ہمیشہ شاندار رہے ہیں جو اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ اسکول کے اساتذہ انتہائی جانفشانی سے طلباءکو زیور علم سے آراستہ کر رہے ہیں ۔اسکول میںعصری تعلیم کے ساتھ ساتھ طلباءکے لئے دینی تعلیم کا خاص خیال رکھا جاتا ہے تاکہ مستقبل کے معماروں کی پرورش اسلامی اصولوں پر کی جاسکے جو معاشرے کے مفید شہری ثابت ہو سکیں ۔ 

شیئر: