اقبال کی شاعری میں اللہ پاک کی وحدانیت اورفلاح پانے کو مقصدِ حیات قرار دیاگیا ہے، ڈاکٹر عبد الرحمان
محمد عرفان شفیق۔ کویت
پاکستان عوامی سوسائٹی کویت کے زیرِ اہتمام ماہانہ درسِ اقبالیات کے سلسلے میں ٹائیز سینٹر،کویت میں ایک روحانی نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں ماہرِ اقبالیات پروفیسر ڈاکٹر عبدالرحمان نے ”تفسیر سورہ اخلاص رموزِ بے خودی کے آئینے میں“ انتہائی سادہ انداز میں پیش کی۔ انہوں نے تشریح کرتے ہوئے علامہ اقبالؒ کی شاعری میں اللہ پاک کی وحدانیت اور اسکے بتائے ہوئے راستے پر عمل کرکے فلاح پانے کو مقصدِ حیات قرار دیا۔
اس فکری و روحانی محفل میں کویت میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔جنرل سیکریٹری پاکستان عوامی سوسائٹی محمد حنیف قریشی نے تمام معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔ پاکستان عوامی یوتھ سوسائٹی کے صدر میاں محمد آصف نے نظامت کے فرائض ادا کرتے ہوئے تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآنِ حکیم سے کیا جس کی سعادت حافظ عبدالرشید اور رانا خلیل احمد نے حاصل کی جبکہ نعت رسول کی سعادت محمد زبیر، محمد اعجاز مغل، مقبول گوندل اور مجاہد چشتی نے حاصل کی۔
حضرت الحاج ڈاکٹر حافظ محمد فرخ حفیظ کے شاگرد خاص آفتاب گوندل نے شرکائے محفل کو حضرت کی پیشہ ورانہ انسانی خدمات کے بارے میں مختصرتعارف کروایا۔
ً پاکستان عوامی سوسائٹی کویت کے صدر سید جعفر صمدانی نے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ انسانیت کی خدمت اللہ تعالیٰ کی خوشنودی کا ذریعہ ہے۔
حاجی عبدالرشیدصدر منہاج القرآن انٹرنیشنل کویت نے پاکستان عوامی سوسائٹی کویت کے مشن، عالم اسلام کے اتحاد اور پاکستان کو تمام شر انگیزیوں سے پاک کرنے کیلئے اللہ تعالیٰ کے حضوردعا فرمائی۔ تقریب کا اختتام پ±رتکلف عشائیہ سے ہوا۔