پٹرول پر بھی 5فیصد ویلیو ایڈڈ ٹیکس لاگو ہوگا
ریاض: ادارہ ویلیو ایڈڈ ٹیکس نے ٹویٹر پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ میں کہا ہے کہ یکم جنوری سے پٹرول پر بھی ٹیکس لاگو ہوگا۔ ایک شہری نے ٹویٹر پر ادارے سے سوال کیا تھا کہ کیا پٹرول پر بھی ویلیو ایڈڈ ٹیکس نافذ ہوگا؟ جس پر جواب دیتے ہوئے واضح کیا گیا کہ جی ہاں! پٹرول پر بھی 5فیصد ٹیکس لاگو ہوگا۔