Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مارک ہیمل نے مداحوں کو حیران کردیا

ہالی وڈ کے جانے مانے اداکار مارک ہیمل نے حال ہی میں اپنے مداحوں کو حیران کردیاہے۔معروف سیریز اسٹار وارز کے اداکار مارک ہیمل حال ہی میں ڈزنی لینڈ پہنچے جہاں ان کی مشہور سیریز 'اسٹاروارز کے مداحوں کو ایک کمرے میں جمع کیاگیاتھا ۔ادارے کے ملازم نے مداحوں کو  اپنے ایک خاص مسافرکےبارے میں بتانا شروع کیا ۔ویسے ہی ا داکار مارک ہیمل کمرے میں اچانک داخل ہوگئے جنہیں دیکھ کر ان کے مداحوں کے منہ کھلے کے کھلے رہ گئے۔ کچھ مداحوں نے مارک کو دیکھ کر اپنے موبائل فون نکال کر ان کی تصاویر اور وڈیوز بنانا شروع کردیں مارک نے سماجی رابطے کی وڈیو پیش کی ہے جس میں وہ مداحوں کے بیچ میںموجود ہیں۔
 

شیئر: