Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت : سرکاری محکموں میں غیرملکی ملازمین کی تعداد کم کی جائے گی

کویت: کویت کے سرکاری محکموں میں غیر ملکی کارکنوں کی تعداد کم کی جائے گی۔ کابینہ نے ایوان سول سروس کو ہدایت جاری کردی ہے۔ سرکاری محکموں میں غیرملکی ملازمین کی تعداد کم کرنے کی سفارش آبادی کی کمیٹی نے کی ہے۔
مزید پڑھیں:کویت: موبائل کے استعمال پر گاڑی ضبط نہ کی جائے
 کمیٹی نے وزیر محنت ہند الصبیح کی سربراہی میں ملک کی آبادی کا جائزہ لینے کے بعد سفارش کی ہے۔ کمیٹی کا کہنا ہے کہ کویت میں آبادی کی ترکیب درست کرنے کے لئے ضروری ہے کہ غیرملکیوں کی تعداد کم کی جائے۔ دریں اثناءایوان سول سروس نے کہا ہے کہ سرکاری محکموں میں غیرملکی ملازمین کی تعداد تدریجی مراحل میں کم کی جائے گی۔ اس کے لئے حکمت اور دانش مندی کی ضرورت ہے۔ غیرملکی ملازمین کی تعداد بلا سوچے سمجھے کم نہیں کی جائے گی۔
مزید پڑھیں: کویت میں موسم سردی مائل، منگل کو بارش کا امکان
 
 

شیئر: