Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایران انسانیت سوز ملک؟

ریاض .... اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے مذہبی اقلیتوں اور قومیتوں کےخلاف انسانیت سوز تصرفات اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر ایرانی نظام کی مذمت کردی۔ قراردادِ مذمت کے حق میں 83اور مخالفت میں 30ووٹ آئے جبکہ 68ممبران نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔ قرارداد کی مخالفت کرنے والوںمیں سلطنت عمان، لبنان، عراق اور شام شامل ہیں جبکہ ہندوستان، پاکستان، انڈونیشیا ، چین او رروس نے بھی قرراداد مذمت کی مخالفت کی۔ ووٹ نہ دینے والے عرب ممالک میں مصر، کویت ، اردن، الجزائر، مراکش، تیونس، قطر ، سوڈان، لیبیا اور صومالیہ ہیں۔ ملائیشیا ، سینیگال، ترکی، نائیجریا، فلپائن اور بنگلہ دیش نے بھی ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔ قرارداد کی حمایت کرنےوالے ممالک میں امریکہ ، برطانیہ، فرانس، جرمنی، اسپین ، جاپان ، جنوبی کوریا اور اٹلی سرفہرست ہیں۔ اقوام متحدہ میں متعین سفیر عبداللہ المعلمی نے واضح کیا کہ سعودی عرب ، ایران میں انسانی حقوق کی حالت زار سے متعلق اقوام متحدہ کی قرارداد کی حمایت کرتا ہے۔ سعودی سفیر نے الاحواز کے عربوں کے حقوق کی خطرناک خلاف ورزیوں پر ایران کی مذمت کی۔
 

شیئر: