مصری وزیر تجارت سے تامل ناڈو کے وزیر صنعت کی ملاقات
قاہرہ..... مصری وزیر تجارت و صنعت سے تامل ناڈو حکومت میں وزیر صنعت نے ملاقات کی۔ وہ ان دنوں قاہرہ کے سرکاری دورے پر ہیں۔ ملاقات کے دوران مصر اور ہندوستان کے درمیان تجارت کے تبادلے کے علاوہ صنعت کے شعبہ میں تجربات کے تبادلے پر گفتگو کی گئی۔ ہندوستانی وزیر نے مصر میں سرمایہ کاری کے مشترکہ منصوبوں کے قیام کی تجویز دی۔ ہندوستانی مصنوعات کیلئے مصر اور خطے کے دیگر ممالک میں نئی مارکیٹ پیدا کرنے پر اتفاق کیا گیا۔