سفید بالوں کو سیاہ کرنے کا نسخہ
اگر آپ وقت اور عمر سے پہلے سفید ہوتے بالوں سے پریشان ہیں تو درج ذیل نسخہ اس پریشانی سے نجات دلانے میں آپ کی مدد کر سکتا ہے۔
ایک کپ سرسوں کا تیل ، 5 گرام حنا کے پتے ، 5 گرام کڑی کے پتے ، 5 گرام ثنا کے پتے ، 5 گرام تمباکو کے پتے اور 5 گرام نیم کے پتے لے کر تھوڑے پانی میں (پانی اتنا ہو کہ پتے بھیگ جائیں) ایک رات کے لئے بھگو دیں۔ سرسوں کے تیل کو ہلکا سا پکا لیں۔ پھر ان پتوں کو بھگار کی طرح تیل میں ڈالیں اور پھر تیل کو چھان کر سر میں لگائیں ۔باقاعدہ استعمال سے بہت جلد بال سیاہ ہونا شروع ہو جائیں گے ۔