Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انڈر۔19 ایشیا کپ افغانستان نے جیت لیا، پاکستان کو 185 رنز سے شکست

 
کوالالمپور:افغانستان نے پاکستان کو 185 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے کر انڈر 19 ایشیا کپ جیت لیا۔ پاکستان یوتھ 249 رنز کے تعاقب میں صرف 63 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ 9 پاکستانی بلے باز ڈبل فگر میں نہیں پہنچ سکے۔افغانستان کے بلے باز اکرام فیضی نے ناقابل شکست سنچری 107 رنز اور مجیب زدران نے 5 وکٹیں لے کر افغانستان کو ایشیا کپ کا فائنل جتوانے میں اہم کردار ادا کیا۔ دونوں کو بالترتیب میچ اور ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ کوالالمپور میں کھیلے گئے اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان کے کپتان حسن خان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو غلط ثابت ہوا۔ افغان یوتھ نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 248 رنز بنائے جو ظاہری طور پر کوئی بہت بڑا اسکور نہیںتھا۔ افغانستان کے وکٹ کیپر بیٹسمین اکرام فیضی نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور ناقابل شکست 107 رنز بنائے۔ دیگر بلے بازوں میں رحمان گل 40 اور ابراہیم زدران 36 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ محمد موسیٰ نے3 اور شاہین شاہ آفریدی نے2وکٹیں حاصل کیں۔ پاکستان کی انڈر 19 ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 22.1 اوورز میں 63 رنز بناکر آوٹ ہوگئی۔ محمد طحہٰ 19 اور حسن خان 10 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ ان کے علاوہ کوئی بھی بلے باز دہرا ہندسہ عبور نہ کر سکا۔ مجیب زدران نے تباہ کن بولنگ کی اور 13 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ قیس احمد نے 3 اور وفادار نے ایک وکٹ حاصل کی۔قبل ازیں لیگ میچ میں بھی افغانستان نے پاکستان کو 57رنز پر ڈھیر کر کے 7وکٹوں سے فتح سمیٹی تھی۔

شیئر: