جرمن فٹبال لیگ ، بائرن میونخ کی مسلسل آٹھویں کامیابی
برلن:جرمن فٹبال لیگ میں دفاعی چیمپیئن بائرن میونخ کی لگاتار آٹھویں کامیابی ، آگزبرگ کی ٹیم کو صفر کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دے دی۔ جرمنی کی چیمپیئن ٹیم بائرن میونخ نے شاندار کھیل پیش کیا۔ بندس لیگا میں کلب کی یہ مسلسلر آٹھویں فتح ہے ۔ آگز برگ کی ٹیم بائرن میونخ کا بھرپورمقابلہ نہ کرسکی۔ دفاعی چیمپیئن نے صفر کے مقابلے میں 3گول سے کامیابی حاصل کی۔ فاتح کلب بائرن میونخ کے آرٹور ویڈال نے میچ کے 31ویں منٹ میں پہلا گول کر کے ٹیم کو جیت کا راستہ دکھایا جسے رابرٹ لیونڈووسکی نے مزید2 گول کرکے ٹیم کی فتح کو مستحکم کیا ۔برلن کے ایلینز ارینا اسٹیڈیم میں کھیلے جانیوالے اس میچ میں بائرن میونخ کی جیت پر شائقین نے خوب داد دی۔